پاکستان کے قومی ترانے کے خالق عظیم شاعرابوالاثرحفیظ جالندھری کے انتیس ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔

Dec 21, 2011 | 16:16

سفیر یاؤ جنگ
پاکستان کے نامور شاعر اور نثرنگار ابو الاثر حفیظ جالندھری چودہ جنوری انیس سو میں ہندوستان کے شہر جالندھر میں پیدا ہوئے، تقسیم ہند کے بعد آپ لاہورآگئے، پاکستان کے قومی ترانہ کے خالق کی حیثیت سے انہوں نے شہرتِ دوام پائی، وہ بیک وقت ایک غزل گو اورنعت گوشاعر بھی تھے۔ حفیظ جالندھری نے محض اپنی محنت اور ریاضت سے نامور شعرا کی فہرست میں جگہ بنا لی۔ آپ اکیس دسمبرانیس سوبیاسی کوانتقال کرگئے،حفیظ جالندھری کوامانتاً ماڈل ٹائون لاہورکے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا تاہم بعد ازاں ستائیس ستمبر انیس سواکانوے کوان کے جسد خاکی کوماڈل ٹائون لاہور کے قبرستان سےمینارپاکستان کے احاطہ میں تعمیر شدہ ان کے مزار میں آسودہ خاک کردیا گیا۔
مزیدخبریں