شکارپور/ کندھ کوٹ (آئی این پی) کندھ کوٹ میںخسرہ نے ایک اور بچے کی جان لے لی،18دن میں خسرہ سے ہلاکتیں 37 ہوگئیں۔ کندھ کوٹ سمیت ضلع بھر میں3 ماہ سے برساتی پانی کھڑا ہونے کے باعث خسرہ خطرناک صورتحال اختیار کرگیا۔ جمن شاہ محلے میں خسرہ نے معصوم بچے ایک سالہ خیر محمد میرانی کی جان لے لی۔ محکمہ صحت کی جانب سے خسرہ کو روکنے اور بچوں کی زندگیاں بچانے کے لئے ابھی تک کوئی موثر اقدامات نہیں کئے گئے جس سے مزید ہلاکتوں کا خدشہ بڑھتا جا رہا ہے۔ دوسری جانب سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی لگانے کے بجائے ڈاکٹر غائب ہیں۔ غریب شہری بچوں کی زندگیاں بچانے کےلئے خانگی ہسپتالوں کا رخ کررہے ہیں۔ 37 بچوں کی ہلاکتوں کے باوجود سندھ حکومت نے ابھی تک نوٹس لیا نہ ہی غفلت برتنے والے ڈاکٹروں کےخلاف کوئی کارروائی کی۔