لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اہلسنّت کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے قوم سے اپیل کی کہ وہ آج جمعہ کے اجتماعات میں قیام امن اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے خصوصی دعائیں کرے، پاکستان کو عالمی سازش کے تحت خانہ جنگی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے، ملک میں گولی کی بجائے بولی کا کلچر اپنانا اور پھیلانا ہو گا۔ پاکستان بدترین انتشار اور خلفشار کا شکار ہے۔ لسانی، علاقائی اور صوبائی عصبیتوں کو ہوا دے کر قومی وحدت کو پارہ پارہ کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پورا ملک آتش فشاں بن چکا ہے۔