”خواتین کیلئے مثبت پالیسی سے مردوں کو بھی سپورٹ ملے گی“

لاہور (لیڈی رپورٹر) خواتین کیلئے مثبت پالیسی سازی سے مردوں کو بھی سپورٹ ملے گی۔ قوانین کو عملی طور پر نافذ العمل کرنے کے حوالے سے حکومتی کارکردگی بہت ناقص رہی ہے، خواتین کے حوالے سے ہونے والی قانون سازی کا تب تک کوئی فائدہ نہیں جب تک ان پر عملدرآمد نہ ہو۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے گزشتہ روز عورت فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام سیڈا کنونشن متبادل رپورٹ 2012 کی لانچنگ تقریب سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر مہناز رفیع، ساجدہ میر، ڈاکٹر غزالہ رانا، آمنہ الفت، رفعت سلطانہ ڈار، انجم صفدر، نسیم خواجہ، نیلم حسین، ملیحہ ضیا، صوبائی سیکرٹری محکمہ ویمن ڈویلپمنٹ پنجاب ارم بخاری، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہوم نیٹ پاکستان ام لیلیٰ اظہر، معاونین وزیراعلیٰ پنجاب شہزادی کبیر اور فرزانہ شاہین ودیگر موجود تھیں۔ 

ای پیپر دی نیشن