ائیربلیوحادثہ کیس کی سماعت وسیم سجادکی عدم حاضری پر17جنوری تک ملتوی

پشاور (بیورو رپورٹ) پشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس دوست محمد خان کی سربراہی میںقائم بنچ نے اسلام آباد ائیربلیو حادثہ کیس کی سماعت ائیربلیو انتظامیہ کے وکیل وسیم سجادکی عدم حاضری پر 17جنوری تک ملتوی کردی اور ساتھ ہی قرار دیا کہ اگر اگلی سماعت پر ائیربلیو کے سینئرکونسل وسیم سجادپیروی کیلئے پیش نہیں ہوئے تو ان کے ساتھی وکیل لطیف یوسفزئی کیس میں دلائل دیںگے اور کیس کی سماعت ملتوی نہیں کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن