لاہور: تین روز بعد سی این جی سٹیشنز کھل گئے، طویل قطاریں، گوجرانوالہ ریجن کے 280 میں سے صرف 4 کھلے، عوام پریشان

لاہور + گوجرانوالہ (این این آئی + نمائندہ خصوصی) سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کے لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت تین روزہ بندش کے بعد لاہور سمیت دیگر شہروں میں سی این جی سٹیشنز کھول دئیے گئے‘ مالکان کی طرف سے غیر اعلانیہ ہڑتال کے باعث کئی سٹیشنز گذشتہ روز بھی بند رہے جس کی وجہ سے شہریو ں کو شدید مشکلات درپیش ہیں‘ سی این جی ایسوسی ایشن کے مطابق 53 دنوں میں 16 ارب کا نقصان ہو چکا ہے اگر موجودہ پالیسیاں بر قرار رہیں تو ہمارے پاس سڑکوں پر آنے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچے گا۔ فلنگ کرانے والوں کی طویل قطاریں نظر آئیں جبکہ گوجرانوالہ ریجن میں 72 گھنٹے بعد سی این جی کی سپلائی بحال ہونے کے بعد بھی 280 سی این جی سٹیشنز میں سے صرف چار پانچ سی این جی سٹیشنز چل رہے ہیں لیکن گیس کا پریشر ہی نہیں۔ ریجن کے چھ اضلاع میں سی این جی کا بحران شدت اختیار کر گیا، یہاں ریجن بھر کے دو سو اسی سی این جی سٹیشن میں سے اکثر آج بھی بند ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...