لاہور (سپورٹس رپورٹر) سپورٹس جنرلسٹ ایسوسی ایشن لاہور کے نو منتخب عہدیداران صدر علی ہاشمی، سیکرٹری چودھری اشرف اور خزانچی آفتاب احمد سمیت تمام اراکین کو چیئر مین پی سی بی چوہدری ذکاءاشرف، پاکستان اولمپک ایسوسی کے صدر جنرل عارف حسن، ہاکی فیڈریشن کے صدر قاسم ضیائ، سیکرٹری آصف باجوہ، فٹبال فیڈریشن کے صدر فیصل صالح حیات، سیکرٹری کرنل (ر) احمد یار لودھی، پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر شوکت جاوید، سیکرٹری خاور شاہ، ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب عثمان انور، پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید شاہد علی، سیکرٹری ادریس حیدر خواجہ اور اولمپیئن اخلاق احمد نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی اور تعاون کا یقین دلایا۔