پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کے باعث بغیرکسی کارروائی کے غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا۔

Dec 21, 2012 | 12:34

پی اے سی کا اجلاس آج صبح دس بجے طلب کیا گیا تھا۔ پینتالیس منٹ تاخیرکے باوجود چیئرمین کمیٹی ندیم افضل چن اور رکن کمیٹی نورعالم کے علاوہ تمام ارکان غیرحاضرتھے۔ چیئرمین کمیٹی ندیم افضل چن نے کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے اجلاس ملتوی کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم قواعد وضوابط کے خلاف اجلاس کی کارروائی چلانے کی روایت قائم نہیں کرنا چاہتے۔ واضح رہے کہ کمیٹی نے آج کے اجلاس میں وزارت انسانی ترقی کے وسائل کے حکام کوطلب کررکھا تھا۔

مزیدخبریں