راجن پورمیں پسند کی شادی کرنے والے لڑکے کی دو بھتیجیوں کو ونی کردیا گیا،پولیس نے پنچائت کے چھ افراد گرفتار کرلیے۔

راجن پور کے نواحی علاقہ کو ٹلہ احمد میں نوجوان غلام مصطفےٰ کھور نے سبرینہ نامی لڑکی سے پسند کی شادی کی۔ جس پر پنچائت نے لڑے کی دو بھتیجیوں گیارہ سالہ سلمیٰ اور پندرہ سالہ رقیہ کو ونی کرنے کا حکم دے دیا۔ رات تین بجے لڑکی کے خاندان والوں نے لڑکے کے گھر دھاوا بول دیا اور مرد،خواتین اور بچوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ ملزمان نے آدھی رات کو نکاح خواں بلواکر زبردستی لڑکیوں کے نکاح اپنے خاندان کے افراد سے پڑھوا دیے۔ پولیس نے تھانہ صدر راجن پور میں مقدمہ درج کرکے چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دیگر کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔ متاثرہ خاندان نے وزیراعلیٰ پنجاب سے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کیخلاف فوری کارروائی کی اپیل کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن