لاہور (خصوصی نامہ نگار) تنظیم اسلامی کے امیر حافظ عاکف سعید نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن تباہ کن ثابت ہو گا، پاکستان دشمن عناصر اور غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں نے ایک مرتبہ پھر اپنے ایجنٹو ں کے ذریعے شمالی وزیرستان میں قتل و غارت گری کا سلسلہ شروع کیا ہے، انہوں نے فوجی قافلے اور زخمیوں کو لانے والی ایمبولینس پر حملوں کی شدید مذمت کی۔ کارروائیاں فوج سے شمالی وزیرستان میں وسیع پیمانہ پر آپریشن کروانے کے جواز فراہم کرنے کے لئے کی جا رہی ہیں۔عبدالقادر ملا کی پھانسی پاکستانی فوج اور دینی جماعتوں کو دنیا بھر میں بدنام کرنے کی سازش کا حصہ ہے۔
غیر ملکی ایجنسیاں شمالی وزیرستان میںقتل و غارت گری میں مصروف ہیں: عاکف سعید
Dec 21, 2013