فیول ایڈجسٹمنٹ پر پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرینگے : عابد شیر

Dec 21, 2013

اسلام آباد (ثناء نیوز) وزیر مملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ فیول ایڈجسٹمنٹ سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کے فیصلہ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔ صوبوں کے درمیان کسی کو تقسیم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوںنے کہا کہ کسی کو یہ اختیار نہیں کہ ایک صوبے کا اور ٹیرف ہو اور پورے پاکستان کا دوسرا ٹیرف ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی کو اختیار نہیں کہ وہ ٹیرف کا تعین کرے، یہ نیپرا کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ججز  کے ریمارکس کا احترام کرتے ہیں مگر ہمارا حق بنتا ہے کہ ہم عدالتی فیصلوں کو چیلنج کریں میں سمجھتا ہوں یہ فیصلہ  ٹھیک نہیں ہم سپریم کورٹ میں اپنا کیس لڑیںگے اور پاکستان کا کیس لڑیں گے پاکستان کی اٹھارہ کروڑ عوام کا کیس لڑیں گے۔

مزیدخبریں