لاہور (لیڈی رپورٹر) ق لیگ شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری ماجدہ زیدی نے کہا ہے کہ ملک میں بے روزگاری اور مہنگائی نے لوگوں کو خودکشیوں پر مجبور کر دیا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مسلم لیگ ہاﺅس میںتنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر مسلم لیگ لاہور کی صدر آمنہ الفت نے خصوصی شرکت کی ۔