اقوام متحدہ میں ڈرون حملوں کیخلاف قرارداد پاکستان کی کامیابی ہے: پرویز رشید

اسلام آباد (ثنا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات   ونشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں ڈرون حملوں کے خلاف قرارداد پاکستان کی بڑی کامیابی ہے، پوری دنیا نے ڈرون حملوں کے خلاف پاکستان کا ساتھ دیا۔ اب پاکستان تنہائی کے چنگل سے نکل  گیا ہے، آرٹ کلچر کا فروغ حکومت کے ساتھ سول سوسائٹی کی بھی ذمہ داری ہے، اپنا پیغام پہنچانے کیلئے تخلیقی قوتوں کو بروئے کار لانا چاہئے۔ تصویری نمائش کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ آج کل پارلیمنٹ سے کوئی اچھی خبر نہیں آرہی، پارلیمنٹ نے بھی متفقہ قرارداد منظور کی ہے۔ جنرل اسمبلی میں قرارداد کی منظوری سے ثابت ہو گیا کہ وہ دنیا جو اس سے پہلے پاکستان کیخلاف آواز اٹھاتی تھی اس طرح پوری دنیا نے پاکستان کے حق میں آواز اٹھائی ہے۔ عالمی دنیا اب پاکستان کو ایک ایسا ملک سمجھتی ہے جس کا ساتھ د ینا اب اس کیلئے ضروری ہے۔ ہمیں سفارتی کامیابی ملی، بین الاقوامی دنیا سے معاشی کامیابیاں بھی مل رہی ہیں۔ یہ ساری اچھی خبریں پارلیمنٹ سے ہی تو آرہی ہیں، پارلیمانی قیادت ان اچھی خبروں کا سبب بنتی ہے انکی کاوشوں کی وجہ سے پاکستان کو کامیابیاں مل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سینما  نہ ہونے کی وجہ سے فلم بننا بند ہوگئی جس کی وجہ سے فلمی صنعت کو نقصان پہنچا ہے پچھلی حکومت نے 5 سال کیلئے سنیمائوں پر ڈیوٹی ختم کی اب پھر 5 سال کیلئے ڈیوٹی میں رعایت دی گئی ہے۔ آرٹ اینڈ کلچر کا  فروغ سول سوسائٹی کی بھی ذمہ داری ہے، رنگ، برش اور قلم کے ذریعے  مثبت پیغام اجاگر کیا جاسکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...