بچوں کو پولیو سے بچانے کیلئے جان بھی چلی جائے تو افسوس نہیں: عمران

لاہور (ایجنسیاں) عمران خان نے کہا ہے کہ بچوں کو پولیو سے بچانے کیلئے انکی جان بھی چلی جائے تو افسوس نہیں۔ وہ پرویز مشرف کو سزا دینے کے حق میں ہیں، پھانسی دینے کے نہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت بائیکاٹ کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریگی۔ امریکی امداد کو نیٹو سپلائی کی بحالی سے مشروط کرنے پر عمران خان نے کہاکہ اللہ میں امریکہ کی امداد سے بچائے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ ٹیپو سلطان بن کر جینا چاہتا ہوں طالبان کی دھمکیوں کی کوئی پروا نہیں ملک میں جمہوریت نہیں، بادشاہت ہے بادشاہ اپنے بیوی بچوں سمیت ملک پر حکمرانی کر رہے ہیں۔ اگر 22 دسمبر کو مہنگائی کے خلاف ہمارے احتجاج کو روکا گیا تو پھر یہی بادشاہ ذمہ دار ہوں گے۔ بادشاہی میں ہی کسی کو احتجاج کا حق  نہیں  ہوتا اگر جمہوریت ہوتی تو وزیر قانون 22 دسمبر کو ہمیں احتجاج سے نہ روکتے، نوجوان ہمارے  ساتھ ہیں لیپ ٹاپ دیں یا کوئی  اور سکیم دیں، نوجوان پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں، 30 سال کے بعد ان کو نوجوان یاد گیا ہے نوجوانوں میں جنون ہوتا ہے اگر نوجوانوں کے راستے میں رکاوٹیں ڈالی جائیں گی تو پھر بادشاہ ذمہ دار ہوں گے، حالیہ انتخابات میں ملک کی تاریخ کی سب سے بڑی دھاندلی ہوئی ہے جس کے ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں، کراچی میں ہونے والی اے پی سی میں مسلم لیگ (ن) نے خود تسلیم کیا کہ دھاندلی ہوئی ہے ہم نے جن حلقوں میں تصدیق کا کہہ رکھا ہے سات ماہ ہو  گئے  ہیں، ابھی تک کچھ ہوا ہی نہیں ہے، اگر آج ہم اس ایشو کو سپریم کورٹ لے جائیں تو انتخابات ختم ہو جائیگا، ووٹوں کی تصدیق کے لئے چیئرمین نادرا کو دھمکی دی جاری ہیں۔ اقوام متحدہ میں ڈرون حملوں کے  خلاف قرارداد منظور ہونے کی مبارکباد نوازشریف کو نہیں بلکہ میں اپنی جماعت کو دیتا ہوں جس نے نیٹو سپلائی روک کر عالمی توجہ اس طرف مبذول کروائی ہے۔ہمیں بھارت سے سبق  سیکھنا چاہئے جس نے اپنے ایک سفارتکار کی گرفتاری پر اتنا بڑا قدم اٹھایا ہے۔ طالبان پولیو مہم کی بھی مخالفت شکیل آفریدی کا حوالہ دے کر کرتے ہیں میں نے انہیں پیغام دیا ہے کہ آپ اس ایک واقعہ کو جواز بنا کر غریب بچوں کی زندگیوں سے نہ کھیلو۔دریں اثنا بل گیٹس فائونڈیشن کے وفد نے عمران خان سے ملاقات کی جس میں عمران خان کی پولیو کے خلاف مہم کی تعریف کی گئی اور ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔ عمران خان نے یقین دہانی کرائی کہ خطرات کے باوجود پولیو کے خلاف مہم جاری رکھوں گا۔ پاکستان سے پولیو کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...