لاہور (آئی این پی) جنرل (ر) مرزا اسلم بیگ نے کہا ہے کہ اضغر خان کیس سے پنڈورا باکس کھل گیا ہے، اب بڑے نیک نام چہرے بے نقاب ہوں گے۔ اپنے ایک انٹرویو میں مرزا اسلم بیگ نے کہا کہ سیاستدانوں کو پیسے دینے والے تو شامل تفتیش ہیں لیکن لینے والوں کا کوئی ذکر نہیں لیکن اب پنڈورا باکس کھل گیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ یہ سیل تو ایوان صدر میں کام کر رہا تھا، ابھی تو اصغر خان پیش ہوئے ہیں پھر رحمن ملک، روئیداد خان اور جنرل (ر) درانی کے بعد انکی باری آئے گی۔
اصغر خان کیس سے پنڈورا باکس کھل گیا، اب نیک نام چہرے بے نقاب ہوں گے: اسلم بیگ
Dec 21, 2013