تیزی سے انصاف کی فراہمی، چیف جسٹس نے 35 منٹ میں 6 مقدمات نمٹا دیئے

اسلام آباد(آن لائن) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی انصاف کی علامت بن گئے۔ جمعہ کے روز 35 منٹ میں گیارہ مقدمات کی سماعت‘ چھ نمٹا دیئے‘ پانچ میں وکلاء نے اگلی تاریخیں حاصل کرلیں۔ چیف جسس تصدق حسین جیلانی جب سے چیف جسٹس مقرر ہوئے ہیں عام لوگوں کے مقدمات نمٹانے کی رفتار میں غیر معمولی حد تک اصافہ ہوگیا ہے اور سماعت بھی وقت پر ہوجاتی ہے۔ انہوں نے 12 دسمبر کو 3 مقدمات‘ 13دسمبر کو 15‘ 14 دسمبر کو 4‘ 17 دسمبر کو 8‘ 18 دسمبر کو 28‘ 19 دسمبر کو بھی 29 جبکہ 20 دسمبر کو 6 مقدمات نمٹائے ہیں۔ مجموعی طور پر تقریباً 100 کے قریب مقدمات نمٹائے۔ 

ای پیپر دی نیشن