عرس داتا گنج بخشؒ کے سلسلہ میں خصوصی نشست آج ایوان کارکنان میں ہو گی

Dec 21, 2013

لاہور (خصوصی رپورٹر) حضرت سید علی بن عثمان ہجویری المعروف داتا گنج بخشؒ کے 970ویں سالانہ عرس کے سلسلے میں ایک خصوصی نشست آج بروز ہفتہ  ساڑھے دس بجے صبح ایوان کارکنان تحریک پاکستان، شاہراہ قائداعظمؒ  لاہور میں منعقد ہو رہی ہے۔ صوبائی وزیر مذہبی امور میاں عطا محمد مانیکا مہمان خاص ہوں گے۔ مقررین میں پیر سید محمد کبیر علی شاہ گیلانی سجادہ نشین چورہ شریف، جسٹس (ر) نذیر اختر، مفتی محمد رمضان سیالوی، مولانا عبدالخبیر آزاد، جسٹس (ر) منیر احمد مغل اور ڈاکٹر علی اکبر الازہری شامل ہیں۔ نشست کا اہتمام نظریۂ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا ہے۔

مزیدخبریں