لاہور (نوائے وقت رپورٹ) حساس اداروں نے گذشتہ روز ہربنس پورہ کے ایک مکان پر چھاپہ مارکر 3 دہشت گردوں کو گرفتار اور ان سے ہائی گریڈ بارود، ریموٹ کنٹرول آلات، ڈیٹونیٹر اور 200 گولیاں برآمد کرلیں۔ ذرائع کے مطابق ملزموں نے ابتدائی پوچھ گچھ میں بتایا ہے کہ وہ چہلم امام حسینؓ کے موقع پر لاہور میں دہشت گردی کی واردات کرنا چاہتے تھے۔ حساس اداروں نے تینوں دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ان کے نام سکیورٹی وجوہات کی بناء پر ظاہر نہیں کئے گئے۔