اسلام آباد (این این آئی) قومی احتساب بیورو کے ڈائریکٹر جنرل صبح صادق نے انکشاف کیا ہے کہ مضاربہ سکینڈل میں 30 ارب روپے سے زائد مالیت کی رقم ہڑپ کی گئی جس میں ملوث چار کمپنیز کے مالکان کو گرفتار کر لیا گیا، کچھ کردار بیرون ملک فرار ہو گئے انہیں بھی واپس لایا جائیگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی نیب صبح صادق نے بتایا کہ مضاربہ سکینڈل کی دو کمنیوں کے خلاف 13 ہزار سے زائد متاثرین نے درخواستیں دی ہیں، صرف ایک گروپ کے خلاف درخواستوں کی رقم 6 ارب روپے بنتی ہے۔ مضاربہ کے نام پر لوگوں سے 30 ارب سے زائد رقم جمع کی گئی ہے۔ صبح صادق نے بتایا کہ مفتی احسان نے تھائی لینڈ میں سونے اور ہیروں کی کان خریدنے کا منصوبہ بنایا تھا۔
مضاربہ سکینڈل / نیب