بھارتی سفارتکار کی گرفتاری، امریکہ کا معافی مانگنے، کیس خارج کرنے سے انکار

بھارتی سفارتکار کی گرفتاری، امریکہ کا معافی مانگنے، کیس خارج کرنے سے انکار

Dec 21, 2013

واشنگٹن+نئی دہلی (ایجنسیاں+نمائندہ خصوصی) امریکہ نے بھارتی سفارت کار کی گرفتاری کے معاملے پر معافی اور ان کے خلاف دائر ویزا فراڈ کیس خارج کرنے کا بھارتی مطالبہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیویانی کی قسمت کا فیصلہ صرف عدالت ہی کر سکتی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان میری ہارف نے کہا کہ اس معاملے پر حکومت کسی سے معافی نہیں مانگے گی اور نہ ہی کیس خارج کیا جا سکتا ہے۔ یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ بھارتی سفارت کار قصوروار بھی ہیں یا بے قصور، یہ معاملہ عدالت کا ہے اور وہی اس کا فیصلہ کریگی۔ ممبئی میں مشتعل مظاہرین نے امریکی پیزا مرکز پر دھاوا بول دیا‘ توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کی۔واشنگٹن سے نمائندہ خصوصی کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے کہا کہ بھارتی سفارتکار دیویانی کو اقوام متحدہ میں ٹرانسفر کئے جانے اور مکمل استثنیٰ حاصل ہونے کے باوجود مقدمہ کا سامنا کرنا پڑیگا۔

مزیدخبریں