لاہور)کامرس رپورٹر) سیکرٹری زراعت ڈاکٹر اعجاز منیر نے دھان کی پیداوار میںاضافہ کے لئے کاشتکاروں کو زیادہ سے زیادہ منظور شدہ اقسام کا پری بیسک بیج مہیا کرنے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے کہا کہ خالص اور معیاری بیج کی دستیابی کے لئے سیڈ ایکٹ اسمبلی سے پاس کروایا جا رہا ہے جو جلد نافذ العمل ہوگا۔