اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی کی قائمہ کمےٹی برائے امور خارجہ کے چیئرمین اوےس لغاری نے کہا ہے کہ پاکستان مےں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے دنےا کی پرواہ کئے بغےر ہر قسم کے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔ دہشت گردوں کو سزائے موت دےنے کے حوالے سے ےورپی ےونےن کو اعتراض نہیں ہونا چاہئے ۔ان خےالات کااظہار انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کےا ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے پشاور مےں معصوم بچوں کو شہےد کرکے جس بربرےت کا اظہار کےا اس کی مثال دنےا بھر مےں نہیںملتی ۔ حکومت کا دہشت گردوں کو سزائے موت کا فےصلہ انتہائی احسن اقدام ہے ۔ جس سے دہشت گردی مےں کمی واقعہ ہو گی۔ دہشت گردی صرف پاکستان کا نہیں عالمی مسئلہ ہے لےکن سب سے زےادہ پاکستان متاثر ہو رہا ہے۔
اویس لغاری