گوجرانوالہ، اسلام آباد، بٹ خیلہ میں سلنڈر دھماکے، پیش امام جاں بحق، 25 زخمی

گوجرانوالہ + اسلام آباد + بٹ خیلہ/ تھانہ (نمائندہ خصوصی+ اپنے نامہ نگاروں سے + آن لائن) گوجرانوالہ، اسلام آباد اور بٹ خیلہ میں سلنڈر دھماکوں میں پیش امام جاں بحق ہو گیا جبکہ باپ بیٹے سمیت 25 افراد زخمی ہوئے۔ تفصیل کے مطابق گوجرانوالہ میں حافظ آباد روڈ پر واقع پوڈر کوٹنگ فیکٹری میں گیس لیکج کے باعث سلنڈر زور دار دھما کے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں وہاں پر کام کرنیوالے تین مزدور منشاء اسکا بیٹا ذیشان اور گلفام بُری طرح جھلس گئے، ریسکیو ٹیموں نے جھلسنے والے افراد کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا۔ ڈاکٹر کا کہنا ہے تینوں افراد کی حا لت تشو یشناک ہے۔ علاوہ ازیں اسلام آباد کے رہائشی علاقے پاکستان ٹائون کے ایک فلیٹ میں گیس سلنڈر دھماکے سے 9افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے فوراً بعد 9زخمیوں کو پمز کے برن یونٹ منتقل کردیا گیا۔ متاثرہ خاندان کے رشتے دار محمد عمران نے میڈیا کو بتایا کہ گیس کا چولہا رات کو کھلا رہا، صبح بچی نے آگ جلائی تو سلنڈر پھٹ گیا۔ علاوہ ازیں ضلع ملاکنڈ کے موضع تھانہ چوک میں غبارے بھرنے والا گیس سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں قریب میں موجود تیرہ مرد و خواتین شدید زخمی ہوگئے زخمیوںکا سول ہسپتال تھانہ اور ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ پہنچایا گیا۔ ڈی ایچ کیو بٹ خیلہ پہنچنے والوں میں دو زخمیوں مولانا محمد امین اور امجد علی کو تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کیا گیا تاہم مولانا محمد امین نے راستے ہی میں دم توڑ دیا، تھانہ سے ڈی ایچ کیو بٹ خیلہ میںزخمیوں کو پہنچانے والا ایمبو لینس پل چوکی کی قریب الٹنے سے ڈرائیور شاہ زیب بھی زخمی ہو ا۔ دیگر زخمیوں میں جان بحق ہونیوالے پیش امام کا کم سن بیٹا محمد حسان ، ارشد علی، ارشاد علی ، محمد زمان، تسلیم، ریحانہ ، کاشف ، شیر محمد، شیر بہادر شامل ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...