پی ڈی ایم اے کا ایبٹ آباد کے مختلف مقامات پر پہاڑوں کے سرکنے کا تفصیلی سروے، پتھروں کے نمونے اکٹھے کر لئے

پشاور (بیورو رپورٹ) پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبر پی کے نے ایبٹ آباد میں 26 اکتوبر کے زلزلے کے بعد مختلف مقامات پر پہاڑوں کے سرکنے کا نوٹس لیتے ہوئے تفصیلی سروے اور معائنے کیلئے جیالوجی ڈیپارٹمنٹ پشاور یونیورسٹی کے ماہرین معائنے کیلئے بھجوائے ہیں۔ ماہرین کی ٹیم نے نواحی علاقے پنڈ کرگھو خان کے پہاڑوں کا جائزہ لیا۔ پہاڑوں میں کریکس آنے والے مقامات دیکھنے کے بعد وہاں سے پتھروں کے نمونے اکٹھے کئے جس پر شعبہ جیالوجی کے ماہرین آئندہ چند دنوں میں پی ڈی ایم اے کو رپورٹ پیش کرینگے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...