فیصل آباد: مغوی لڑکی ایک سال بعد اغوا کاروں کے چنگل سے فرارہو کر گھر پہنچ گئی 4 افراد کیخلاف زیادتی کا مقدمہ درج

Dec 21, 2015

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی)ایک سال قبل اغواء ہونیوالی لڑکی اغواء کاروں کے چنگل سے فرار کے بعد گھر پہنچ گئی، چار افراد کیخلاف لڑکی کو اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تھانہ سمن آباد کے علاقہ راجہ پارک کی رہائشی شازیہ نور کو علاقہ کے اوباش ملزم اکبر نے اپنے چار ساتھیوں سمیت ایک سال قبل اغواء کر لیا تھا اور اسکو جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے ، بعد ازاں شازیہ نور اغواء کاروں کے چنگل سے بھاگ کر گھر واپس پہنچ گئی۔ پولیس نے متاثرہ لڑکی کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مزیدخبریں