ماضی میں الیکشن کمشن کاکردار درست نہیں رہا: شاہ محمود قریشی

Dec 21, 2015

ملتان (آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ماضی میں الیکشن کمشن کا کردار درست نہیں رہا۔ این اے 154 لودھراں کے ضمنی انتخابات میں سرکاری وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں۔ کرپٹ لوگوں کو بچانے کے لیے کراچی کے امن کو دائو پر لگایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور فوج کی قربانیوں کو پس پشت ڈالا جا رہا ہے۔ رینجرز کے پاس اختیارات سے کراچی میں امن قائم ہوا۔ حکومت لودھراں میں سڑکیں بنا رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ماضی میں الیکشن کمشن کا کردار درست نہیں رہا۔ 

شاہ محمود قریشی

مزیدخبریں