ملائشیا: اسلامی اصولوں سے ہم آہنگ سروسز فراہم کرنیوالی پہلی ائر لائن کا آغاز

Dec 21, 2015

کوالالمپور (اے ایف پی) ملائشیا میں سروسز کی فراہمی میں اسلامی اصولوں سے ہم آہنگ سروسز فراہم کرنے والی پہلی ائر لائن ’’رایانی ایئر‘‘ نے آپریشنز کا آغاز کر دیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق ائر لائن کی پہلی پرواز کوالالمپور سے لانگ کاوی گئی۔ ائر لائن کی پرواز میں مسافروں کو مکمل طور پر حلال کھانا پیش کیا جائے گا۔ دوران پرواز الکوحل کے استعمال پر مکمل پابندی ہو گی۔ پرواز سے قبل نمازوں کے اوقات کی یاد دہانی بھی کرائی جائے گے۔ ائر لائن کے عملے میں شامل مسلمان خاتون لازمی طور پر حجاب پہنے گی اور غیرمسلم عملے کو بھی مناسب طرز کا لباس پہننا ہو گا۔ مینجنگ ڈائریکٹر جعفر زمہری نے صحافیوں کو بتایا یہ شریعت کے اصولوں کی پاسداری کرنے والی پہلی ملائشین ائر لائن ہے۔ شریعی اصولوں سے ہم آہنگی کو وقت کے ساتھ ساتھ مزید بہتر کیا جاتا رہے گا۔ دنیا میں شریعی ہم آہنگی والی سروسز فراہم کرنے والی دیگر ائر لائنز بھی موجود ہیں۔ برطانوی ائر لائن ’’فرناس ائر ویز‘‘ بھی اگلے برس سے ایسی پروازیں شروع کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ 

مزیدخبریں