اوکاڑہ (نامہ نگار) شادی والے گھر کی چھت گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہو گئے۔ نواحی قصبہ ڈھکی کے محلہ لالوجس رائے کے چودھری بشیر احمدکمبوہ کے بیٹے کی شادی کی رسومات چل رہی تھیں۔ بارات کی واپسی پر کافی باراتی چھت پر آگئے جس سے اچانک بوسیدہ چھت گر گئی۔