کراچی آپریشن سے گینگ وار گروپ ٹوٹ گئے: ذاکر لاڈلہ

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی کے علاقہ لیاری سے گرفتار بابا لاڈلہ کے چھوٹے بھائی ذاکر لاڈلہ نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی آپریشن سے گینگ وار گروپ ٹوٹ گئے۔ میرا بھائی زاہد لاڈلہ آپریشن کے ڈر سے بیرون ملک فرار ہو گیا۔ کئی گینگ وار ملزم بلوچستان، پنجاب اور اندرون سندھ روپوش ہیں۔ گینگ وار کے کئی اہم ملزم چمن بارڈر کے علاقے میں ہیں۔ بھتہ خوری کے لیے 12 سال سے 14 سال کے بچوں کو استعمال کیا جاتا ہے۔ واٹس ایپ کے ذریعے ایک دوسرے سے رابطے کئے جاتے تھے۔ میں بابا لاڈلہ اور زاہد لاڈلہ کے بعد گروپ کو منظم کر رہا تھا۔ 

ای پیپر دی نیشن