گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.13 فیصد کمی، 153 اشیا کی قیمتوں میں گراوٹ

Dec 21, 2015

اسلام آباد (آن لائن) حساس قیمتوں کے اشاریوں کے مطابق گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.13 فیصد کمی ہوئی ہے۔ پاکستان اعداد و شمار بیورو کے مطابق مہنگائی کی شرح معلوم کرنے کیلئے رکھے گئے 53 اشیاء میں مہنگائی کی شرح میں کمی دیکھی گئی۔ سبزیوں میں آلو 4.56 ‘ ٹماٹر 5.88‘ پیاز 3.60 ‘ چینی ایک روپے اور سرخ پسی مرچ میں ایک روپیہ کمی ہوئی۔ اس سے قبل 3 دسمبر سے 10 دسمبر تک مہنگائی کی شرح میں 0.20 فیصد اضافہ دیکھا گیا تھا۔

مزیدخبریں