لاہور(نامہ نگار) موٹرسائیکل سواروں کی طرف سے ونگ ویلنگ اور خطرناک کرتب کرنے کا سلسلہ گزشتہ اتوار بھی جاری رہا۔ جبکہ پولیس ونگ ویلنگ کو روکنے میں بری طرح ناکام رہی۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کی مختلف سڑکوں پر گزشتہ روز نوجوان موٹر سائیکل پر ونگ ویلنگ کرتے رہے۔ کینال روڈ ،شاہراہ قائد اعظم ، مین بلیوارڈ گلبرگ، ڈیفنس ،کیولری گراﺅنڈ ، سمیت دیگر اہم شاہراہوں پر موٹرسائیکل پر ونگ ویلنگ کا سلسلہ جاری رہا ۔لڑکے ٹولیوں کی صورت میںموٹرسائیکلوں پر ونگ ویلنگ اور خطرناک کرتب کرتے دکھائی دئےے۔ پولیس کی طرف سے کارروائی نہ کرنے کی وجہ سے خطرناک کھےل مےں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ ونگ ویلنگ کرنے والے منچلوں کی جانب سے فےملےز سے بدتمےزی اور چھےڑ خانی کرنے کے واقعات بھی بڑھ رہے ہےں ۔جس پر شہرےوں نے شدےد احتجاج کرتے ہوئے اعلی حکام سے نوٹس لےنے کی اپےل کی ہے۔