اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا قوم، پارلیمنٹ اور ممبران پارلیمنٹ کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ اجلاس کیوں ختم کیا گیا؟ کیا وزیراعظم جواب نہیں دینا چاہ رہے۔ نیپرا، پیپرا، اوگرا اور دیگر ریگولیٹرز حکومت کے سپرد کر دیئے گئے۔ اناللہ وانا الیہ راجعون۔
قومی اسمبلی کا اجلاس کیوں ختم کیا ریگولیٹرز حکومت کے سپرد کر دیئے اناللہ وانا الیہ راجعون: شاہ محمود
Dec 21, 2016