چائنہ ریڈیو نے اسلام آباد میں ’’دوستی چینل‘‘ کا آغاز کر دیا

Dec 21, 2016

اسلام آباد (آئی این پی) چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کے اردو چینل (ایف ایم 98) کی مقامی براہ راست ٹرانسمیشن’’ دوستی چینل ‘‘ کا آغاز کر دیا گیا ، یہ روزانہ چھ گھنٹے کی مقامی ٹرانسمیشن ہو گی جس کا مقصد عوام کی سطح پر دونوں ملکوں اور عوام کے درمیان دوستی کو مزید مضبو ط بنانا ہے، اس ٹرانسمیشن کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے کے لئے سی آر آئی کے نائب صدر ہو بینگ شینگ اپنے وفد کے ہمراہ خصوصی طورپر بیجنگ سے اسلام آباد پہنچے تھے ، مقامی براہ راست ٹرانسمیشن سی آر آئی اور پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن(پی بی سی ) کا مشترکہ منصوبہ ہے جس پر فریقین نے افتتاحی تقریب کے موقع پر ایک معاہدے پر دستخط کئے ، چینی سفارتخانے کے مشن کے نائب سربراہ ژائو لی جیانگ اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ دونوں ملکوں کے درمیان ذرائع ابلاغ کے شعبے میں تعاون چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی کامیابی کیلئے طاقت کا ذریعہ ثابت ہو گا ۔ انہوں نے سی آر آئی اور پی بی سی کی دونوں ملکوں کے درمیان معلومات میں اضافے اور باہمی مفاہمت کے فروغ میں شاندار کردار ادا کرنے پر تعریف کی۔

مزیدخبریں