بھارتی فلموں کی نمائش سے سینما گھروں کے مالکان کی آمدن شروع ہو گئی: ضوریز لاشاری

Dec 21, 2016

لاہور (کلچرل رپورٹر) پاکستان فلم ایگزیبیٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ضوریز لاشاری میں سینما گھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش شروع ہونے کا خیر مقدم کیا ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑی تعداد میں اب ملٹی پیکس سینما گھر تعمیر ہو چکے ہیں جن میں کم از کم 8 سکرینیں ہوتی ہیں اس لئے ہر سینما کو بیک وقت 8 فلمیں چاہئیں پاکستان میں چونکہ فلمیں انتہائی کم تعداد میں بن رہی تھیں اس لئے ملٹی پیکس سینما کی سکرینیں بند تھیں بھارتی فلموں کی نمائش شروع ہونے سے ملٹی پیکس سینما گھروں کی بند سکرینیں سیل پڑی ہیں۔ جس سے ایک طرف روزگار میں اضافہ ہوا ہے اور دوسری طرف سینما مالکان کی آمدنی جو گزشتہ تین ماہ سے بند تھی وہ بھی شروع ہو گئی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستانی فلمسازوں او ہدایتکاروں کو چاہئے کہ زیادہ تعداد میں فلمیں بنائیں تاکہ سینما گھروں میں فلموں کی کمی دور ہو سکے۔

مزیدخبریں