ڈائمنڈ کرکٹ کلب اسلام آباد 7 روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئی

Dec 21, 2016

لاہور( نمائندہ سپورٹس+ سپورٹس رپورٹر) ڈائمنڈ کرکٹ کلب اسلام آباد کی ٹیم سات روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئی ہے۔ ٹیم مختلف مقامی کرکٹ کلبوں کیساتھ سات دن میں پانچ میچز کھیلے گی۔ پندرہ رکنی اسکواڈ کی قیادت معید احمد شیخ کر رہے ہیں۔ کپتان معید شیخ کا کہنا ہے کہ دورے سے نوجوان کرکٹرز کی صلاحیتوں میں نکھار آئیگا۔ کلب نے اس دورے کے انتظامات اپنی مدد آپکے تحت کیے ہیں۔ دورے کا مقصد نوجوان کرکٹرز کو مستقبل کیلیے تیار کرنا ہے۔ مستقبل میں بھی بیرون ملک دوروں کا سلسلہ جاری رہیگا ہم ملائشیا کے دورے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ ٹیم مینجر عتیق شیخ نے کہا کہ کلب کی سطح پر بیرون ملک دوروں کا سلسلہ نوجوان کرکٹرز کی صلاحیتوں کو نکھارنے کیساتھ ساتھ انہیں آف دی فیلڈ رویہ بہتر بنانے میں بھی مدد گار ثابت ہو گا۔ دورے کیلیے کلب کے ٹاپ پرفارمرز کا انتخاب شفاف انداز میں کیا گیا ہے۔ ڈائمنڈ کرکٹ کلب اس دورے میں مقامی کلبوں کے ساتھ چار ون ڈے اور ایک ٹونٹی ٹونٹی میچ کھیلے گا۔

مزیدخبریں