مجھ پر استعفیٰ کے حوالہ سے کوئی دباو نہیں ”یہ نغمہ فصل گل و لالہ کا نہیں پابند“ وزیر داخلہ آپ سے کسی طرح کم فٹ نہیں کسی دن پولیس لائن آکر دوڑ لگاوں گا

Dec 21, 2016

اسلا م آباد (خبر نگار خصو صی ) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سانحہ کوئٹہ انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر وزارت سے مستعفی ہونے کے سوال پر علامہ اقبال کا شعر پڑھ کر جواب دیا ،”یہ نغمہ فصل گل و لالہ کا نہیں پابند ،بہار ہوکہ خزاں لا الہ اللہ “۔پولیس لائنز ہیڈ کوارٹر میں چوہدری نثار نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مجھ پر استعفیٰ کے حوالے سے کوئی دباﺅ نہیں جس دن ضمیر کا دباﺅ ہوگا تو وہ اصل دباﺅ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ان لوگوں کا کیا دباﺅ ہوگا جن کے پلے ہی کچھ نہیں۔پولیس جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہاکہ وزیرداخلہ آپ سے کسی طور پر بھی کم فٹ نہیں بعد میں کبھی پولیس لائن آﺅں گا تو جوانوں کے ساتھ دوڑ لگا کر مقابلہ کروں گا۔پولیس لائنز ہیڈ کوارٹر میں پاسنگ آﺅٹ پریڈ کی تقریب کے دوران وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کرسی منگوالی اور کچھ وقت کھڑے رہے اور کچھ دیر کیلئے کرسی پر بیٹھے تاہم جب وہ تقریر کرنے کیلئے سٹیج پر آئے تو انہوں نے وضاحت کی کہ کرسی اس لئے منگوائی ہے کہ گذشتہ دنوں میری سرجری ہوئی تھی ۔انہوں نے پاس آﺅٹ ہونے والے پولیس کے جوانوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ وزیرداخلہ آپ سے کسی طور پر بھی کم فٹ نہیں بعد میں کبھی پولیس لائن آﺅں گا تو جوانوں کے ساتھ دوڑ لگا کر مقابلہ کروں گا۔

مزیدخبریں