طیارہ حادثہ، ایک خاندان کے جاں بحق 6 افراد کی واحد وارث حسینہ گل کو علاج کیلئے پشاور منتقل کرنیکا فیصلہ

Dec 21, 2016

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی واحد وارث حسینہ گل کو چترال سے پشاور منتقل کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ چترال ہسپتال میں ماہر نفسیات نہ ہونے پر کیا گیا۔ تیمارداروں کو حسینہ گل سے ملنے سے روک دیا گیا۔ ہسپتال انتظامیہ نے خط میں لکھا ہے کہ حسینہ گل کا علاج چترال میں ممکن نہیں۔ ذہنی دباؤ کے باعث اسلام آباد یا پشاور منتقل کیا جائے۔ حسینہ گل کو سکون کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں