کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) پی ٹی آئی نے کوئٹہ چمن شاہراہ پر پہیہ جام ہڑتال کی کال واپس لے لی۔ پی ٹی آئی نے قطری شہزادوں کو تلور کے شکار کی اجازت دینے پر پہیہ جام ہڑتال کی کال دی تھی۔ ضلعی صدر پی ٹی آئی نذیر اچکزئی نے کہا ہے کہ ہڑتال کی کال وزیراعلی بلوچستان ثناء اللہ زہری کی تلور کے شکار کی اجازت نہ دینے کی یقین دہانی کے بعد واپس لی گئی۔