اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) بھارت نے ایک مرتبہ پھر لشکر طیبہ اور جیش محمد کیخلاف اقوام متحدہ کی طرف سے کارروائی کا مطالبہ کیا۔ اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل نمائندے اکبر الدین نے سکیورٹی کونسل میں اظہار خیال کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مذکورہ دونوں تنظیموں کے خلاف ایکشن لیا جائے۔ یہ مطالبہ کیاگیا کہ ان تنظیموں کے بیرونی حامیوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔ واضح رہے بھارت ان تنظیموں کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دلانے کی کوشش کر رہا ہے لیکن چین نے بھارت کی ان کوششوں کو اب تک کامیاب نہیں ہونے دیا۔