ممبئی (سپورٹس ڈیسک )بھارتی ٹینس سٹار اور پاکستانی آ ل رائونڈر شعیب ملک کی اہلیہ نے کہا ہے کہ سال 2016ء کا سیزن ان کیلئے بہت اچھا رہا اور آئندہ سال 2017ء میںاچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کرونگی۔ میں عالمی نمبر ایک رہی اور آٹھ ٹور نا منٹس میں کامیابی حاصل کی ۔عالمی نمبر ایک بننے پر بہت زیادہ خوشی ہوئی ۔آئندہ سال بھی گرینڈ سلام جیتنے کی کوشش کرونگی ۔گریند سلام جیتنا ہی میری منزل ہے ۔ڈبلز مقابلوں میں پارٹنر تبدیل کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں‘ چیک کی بار بور ا سٹرائی کووا کے ساتھ جوڑی جاری رہے گی ۔ہم نے اکٹھے چھ ٹورنا منٹس میں شرکت کی اور دو میں کامیابی حاصل کی ۔وہ تجربہ کارکھلاڑی ہیں اور میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے ۔ہم ایک دوسری کو تب سے جانتی ہیں جب ہماری عمر چودہ سا ل کی تھی ۔مکسڈ ڈبلز میں بھی کروشیا کے آئیوان ڈاڈگ کے ساتھ جوڑی جاری رہے گی ۔وہ انجری کی نجات پانے کی کوشش کررہاہے کیونکہ گزشتہ پانچ چھ ماہ سے اچھا کھیل پیش نہیں کر سکا ہے ۔اگر وہ سو فیصد فٹ نہ ہوئے تو کسی دوسرے کے ساتھ مکسڈ ڈبلز میں جوڑی بنائی جاسکتی ہے ۔
آئندہ سال بھی گرینڈ سلام جیتنے کی کوشش کرونگی:ثانیہ مرزا
Dec 21, 2016