کراچی (سالک مجید) حکومت سندھ کو نئے آئی جی سندھ پولیس کی تقرری کا انتظار ہے جبکہ وفاقی حکومت نے اے ڈی خواجہ جیسے ایماندار افسر کو جبری رخصت پر بھیجے جانے کے صوبائی حکومت کے اقدام پر سخت اظہار ناپسندیدگی کیا ہے۔ حکومت سندھ نے عارضی طور پر آئی جی سندھ کا اضافی چارج اے آئی جی مشتاق مہر کو سونپ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت چاہتی ہے کہ سردار عبد المجید د ستی اور غلام قادر تھیبو میں سے کسی ایک کو نیا آئی جی سندھ مقرر کر دیا جائے لیکن گیند وفاقی حکومت کی کورٹ میں ہے۔ اس دوران مشتاق مہر کو مستقل آئی جی بنانے کے لئے بھی ایک لابی سرگرم ہوگئی ہے۔