کراچی: پراسرار بیماری میں مبتلا مزید 1000مریض ہسپتال داخل

کراچی(صباح نیوز)کراچی کے علاقے ملیر سعود آباد میں پراسرار بیماری کا حملہ جاری ہے اور ایک روز میں مزید 1000 مریض ہسپتال میں رپورٹ ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دوسرے روز میں مزید ایک ہزار مریض ملیر سعود آباد ہسپتال میں تیز بخار، جوڑوں میں درد اور ہاتھ پائوں مفلوج ہونے کی شکایات لئے ہسپتال پہنچ گئے ۔ گزشتہ روز وزیر صحت کی ہسپتال آمد کے باوجود صورتحال میں بہتری نہ آسکی۔ مریضوں کا کہنا ہے کہ انہیں ادویات اور سرنجز میڈیکل سٹور سے خریدنا پڑ رہی ہیں۔ ادھر ملیریا کنٹرول پروگرام کا عملہ بھی ہسپتال پہنچ گیا اور ہسپتال کے اطراف اور متصل علاقے میں سپرے کیا جا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن