’’امجد صابری قتل کیس‘‘ عاصم کیپری، اسحاق بوبی کیخلاف چالان عدالت میں پیش

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) امجد صابری قتل کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آ گئی ملزموں اسحاق بوبی اور عاصم کیپری کے خلاف چالان عدالت میں پیش کردیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں نے بتایا کہ امجد صابری کے گھرکے قریب عاصم کیپری نے نام بدل کر مکان کرائے پر لیا۔ چالان کے مطابق ملزموں کو چار چشم دید گواہوں نے عدالت میں شناخت کرلیا جس سے برآمد پستول اور ملنے والے خول میچ کر گئے۔ عدالت نے چالان منظور کرتے ہوئے مقدمہ اے ٹی سی سے منتقل کردیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...