’’وندے ماترم‘‘ انگریز بادشاہوں کی خوشامد میں لکھا ترانہ ہے کبھی گایا ہے نہ گائوں گا: پپو یادیو

پٹنہ (نیوز ڈیسک) جن ادھیکاری نامی نئی سیاست جماعت کے سربراہ منہ پھٹ رکن پارلیمنٹ پپو یادیو نے کہا ہے کہ انہوں نے زندگی میں کبھی بھارت کا قومی ترانہ وندے ماترم گایا ہے نہ گائیں گے کیونکہ یہ استعماری دور میں بھارت آنے والے انگریز بادشاہوں کی تعریف میں لکھا گیا تھا۔ ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب میں کسی چیز کی حقیقت کو سمجھ جاتا ہوں تو کوئی میرے نقطہ نظر کو تبدیل نہیں کر سکتا۔ پپو یادیو کے تازہ بیان سے بی جے پی اور انتہا پسند ہندو جماعتوں کو مرچیں لگ گئی ہیں۔ بی جے پی بہار کے صدر نے پپو یادیو کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کی دھمکی دیدی ہے۔ واضح رہے کہ پپو یادیو ماضی میں پاکستان کے حق میں بھی بولتے رہے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...