لندن (بی بی سی) ماہرین طِب کا کہنا ہے کہ پروسٹیٹ کینسر کا ایک نیا علاج اس مرض کو ابتدائی مراحل میں قابو کرنے کی جانب ’انقلابی قدم‘ ثابت ہو سکتا ہے۔ 47 ہسپتالوں میں آزمایا گیا‘ 49 فیصد مریضوں میں کینسر بالکل ختم ہو گیا۔ علاج لیزر شعاعوں اور گہرے سمندروں میں پائے جانیوالے ایک بیکٹیریا سے بنائی ایک دوا کے امتزاج سے کیا جاتا ہے۔