کراچی (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دورے کے دوران طارق روڈ پر دکان سے دو پان لئے اور نثار کھوڑو کو بھی پان کھلایا۔ دکان والے نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے پان کے پیسے لینے سے انکار کر دیا۔ مراد علی شاہ نے زیر تعمیر سڑک کا جائزہ بھی لیا۔