لاہور(لیڈی رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی دعوت پر گوادر بلوچستان کے تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور طلبا و طالبات کے 90 رکنی وفد نے گورنمنٹ کالج ٹائون شپ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پرنسپل ڈاکٹر محمد اعجاز بٹ، ڈی پی آئی کالجز چوہدری جہانگیر احمد اور دائریکٹر کالجز میاں محمد زاہد نے وفد کو کالج آمد پر خوش آمدید کہا۔اس موقع پر پرنسپل نے گوادر سے تعلق رکھنے والے داخلے کے خواہشمند طلبا و طالبات کے لئے کالج میںمفت تعلیم کے لئے سکالر شپ کا اعلان کیا۔