حکومت کی آئندہ دو سالوں میں مزید قرض لینے کی پیشگی منصوبہ بندی قابل تشویش ہے: جمشید اقبال چیمہ

لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک انصاف نے آئندہ دو سالوں میں مزید 1253ارب کا قرض لینے کی پیشگی منصوبہ بندی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشکول توڑنے کے دعویداروں کے دور میںتقریباً3800ارب کاقرض لینے سے سابقہ تمام ریکارڈ ٹوٹ جائیں گے ۔ جمشید اقبال چیمہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ (ن)لیگ کی قیادت نے انتخابی مہم کے دوران دعوے کئے تھے کہ اقتدار میں آنے کے بعد کشکول توڑ دیں گے لیکن اس کے برعکس نہ صرف کشکول کو مضبوطی سے تھام لیا گیا ہے بلکہ اس کا سائز بھی بڑا کر لیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...