راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی یوسف علی شاہد نے کہا ہے کہ روڈ حادثہ کی صورت میں ہیلمٹ سر کی جان لیوا چوٹ سے محفوظ رکھتا ہے موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال اپنے اوپر فرض کر لیں خلاف ورزی پر سخت قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ اس حوالےسے موٹر سائیکل سواروں میں خصوصی آگاہی مہم بھی جاری ہے جس میں شہریوں کو ہیلمٹ پہننے کی اہمیت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جا رہی ہے کہ ” دورانِ ڈرائیونگ خدانخواستہ موٹر سائیکل سے گرنے کی صورت میں ہیلمٹ پہنا ہو تو سر محفوظ رہتا ہے ،مٹی ، دھواں اور دھوپ سے چہرہ محفوظ رہتا ہے ،گر د وغبار سے بال محفوظ، ہیلمٹ کے شیشہ سے آنکھیں محفوظ، ٹریفک کے شور سے کان محفوظ، سردیوں میںٹھنڈی ہوا سے محفوظ، گرمیوں میں گرم لو سے محفوظ، ہیلمٹ آپ کی حفاظت کا ضامن“اور دیگر ٹریفک قوانین ”موٹر سائیکل سوار انتہائی بائیں لین میں چلیں ،لین کی تبدیلی اور یوٹرن کےلئے اشاروں کا استعمال کریں،ون ویلنگ باعث ہلاکت ہے ، سٹاپ لائن کی پابندی کریں ،یاد رکھیے:زیبر اکراسنگ پیدل چلنے والوں کا حق ہے اور ٹریفک کے اشارے محافظ ہیںسے متعلق آگاہی جاری ہے چیف ٹریفک آفیسر نے کہا کہ جو موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال نہیں کرتے وہ ذمہ داری کا مظاہر ہ کرتے ہوئے ہیلمٹ پہننا شروع کر دیں خلاف ورزی پر راولپنڈی ٹریفک پولیس جرمانے کرنے کے ساتھ ساتھ موٹر سائیکل تھانوں میں بند کرے گی کیونکہ ٹریفک پولیس کا اولین فرض شاہراﺅ ں پر ٹریفک سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ حادثات سے محفوظ رکھنا ہے۔
ہیلمٹ پہنا ہو تو سراور چہرہ محفوظ ،مٹی ، دھوےں اور دھوپ سے محفوظ رہتا ہے
Dec 21, 2016