راولپنڈی(نےوز ڈےسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ آرگنائزیشن راولپنڈی کے ڈویژنل صدر ملک نصراللہ نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بحیثیت وزیر داخلہ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ثابت کردیا ہے کہ نہ صرف بیرون ملک معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں بلکہ ملکی سیاست میں بھی نہایت اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ چوہدری نثار نے جمہوریت کے لیے جو خدمات سرانجام دی ہیں وہ ملکی تاریخ میں سنہرے الفاظ سے لکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پوٹھوہار کے عوام کے دل چوہدری نثار علی کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور عوام کی پرخلوص دعاو¿ ں کے طفیل اللہ تبارک تعالیٰ انہیں جلد صحت یاب کریں گے۔انہوں نے ملک کو درپیش مسائل جن میں کراچی میں امن و امان کی صورتحال کی بہتری کے ساتھ نادرا میں بھی اصلاحات کیں جس کی بدولت عوام کو نادرا سے متعلق شکایات کا ازالہ ہوا ۔ راولپنڈی میں نادرا سہولت سنٹر کا قیام ان کا شاندارکارنامہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی کی سیاست کے پٹے ہوئے گھوڑے چوہدری نثار علی خان کے خلاف اخباری بیان شائع کرواکر میڈیا میں زندہ رہنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔
چوہدری نثارکےخلاف بےان بازی مخالفےن میڈیا میں زندہ رہنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں،ملک نصراللہ
Dec 21, 2016